پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ شگفتہ اعجاز باصلاحیت شخصیت کی مالک ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ ہر بار نہ صرف اپنی مضبوط پرفارمنس سے بلکہ اپنے خوبصورت فیشن سینس اور اپنے ٹیلنٹ سے بھی مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔
جیسا کہ یہ بات عام ہے کہ پاکستانی معاشرے میں شادی شدہ جوڑوں کو بیٹوں کی شدید چاہ ہوتی ہے۔ مایہ ناز اداکارہ شگفتہ اعجاز کی 4 ہونہار بیٹیاں ہیں۔ چوتھی بیٹی کے پیدا ہونے پر ان کے کیا جذبات تھے اور کبھی انہوں نے بیٹے کی خواہش کیوں نہیں کی اس حوالے سے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز مداحوں کے ساتھ فیملی سے متعلق گفتگو میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔ شگفتہ اعجاز کو اللہ نے چار بیٹیوں سے نوازا ہے۔ چار میں سے دو بیٹیوں کی انہوں نے شادی کردی ہے۔
شگفتہ اعجاز پروگرام میں بیٹیوں سے متعلق کہتی ہیں کہ ہمارا معاشرہ ہمیشہ بیٹیوں کی پیدائش پر بدنما داغ لگاتا ہے اور عام طور پر عورت کے لیے معاشرے کے جھانسوں سے بچنے کے لیے بیٹا پیدا کرنے کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹیاں پیدا ہونے پر اللہ کی بہت شکر گزار ہیں۔ ان کی بیٹیاں بہت قابل ہیں اور انہوں نے کبھی بیٹے کے لیے دعا بھی نہیں کی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان کہ لیے کیا صحیح ہے۔ دیکھیے ویڈیو۔