ہم اب ساتھ نہیں ہیں۔۔ آئمہ بیگ نے اپنے اور شہباز شگری کی علیحدگی کے متعلق حقیقت بتادی

image

“ہاں ہماری راہیں جدا ہوچکی ہیں۔ ہم دونوں بالکل ٹھیک ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ میں یہ تعلق وقار سے ختم کرنا چاہتی تھی اور میں نے وہی کیا۔ لوگ جس طرح اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں وہی ان کی اصل حقیقت بتاتا ہے۔ لوگ جھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا میں اور شہباز اب ساتھ نہیں ہیں تو میں انھیں یہی کہوں گی کہ نہیں اب ہم ساتھ نہیں ہیں“۔

یہ کہنا ہے گلوکارہ آئمہ بیگ کا جو تھوڑے عرصے پہلے ہی ماڈل اور اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ کچھ عرصہ ساتھ گزرنے کے بعد دونوں کی ایک ساتھ تصاویر آنا بند ہوگئی تھیں جس پر مداح تشویش کا شکار تھے۔ البتہ اب آئمہ بیگ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انھوں نے اپنے اور شہباز کے تعلق ٹوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

آئمہ مزید لکھتی ہیں کہ “میں ہمیشہ شہباز کی شکرگزار رہوں گی اس اچھے وقت کے لئے جو ہم نے ایک ساتھ گزارا۔ کبھی کبھی کچھ برا ہوتا ہے اور وہ برا کسی وجہ سے ہوتا ہے۔“

پوسٹ کے اختتام میں گلوکارہ نے لکھا کہ افسوس کا اظہار کرنے والوں سے یہی کہوں گی کہ ہم ٹھیک ہیں۔ موسیقی زندگی ہے۔ دیکھتے ہیں یہ ہمیں کہاں لے کر جاتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.