مشی خان نے اپنی اداکاری سے ایک مرتبہ پھر سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ جی ہاں یہ آج کل ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں مگر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تقریر کی نقل اتار کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
ان کی ایک ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ شہباز شریف کے انداز میں کہتی ہیں کہ میں روز اول سے کہہ رہا ہوں کہ ہم ٹانک میں 100 گھروں پر مشتمل ایسے گھر بنانے جا رہے ہیں جس میں 2 کمرے ہوں گے، بیت الخلا ہو گا، کچن ہو گا اور ہوا کیلئے بہترین کھڑکیاں ہو نگی۔
اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ ہم سنگ بنیاد نہیں رکھیں گے بلکہ جب ہم سب وہاں جائیں گے تو افتتاح کریں گے اور اس وقت تک گھر بن چکے ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ ویڈیو اس لیے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی کہ شہباز شریف گھروں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کچھ ایک مقامات پر غلطی کر گئے۔