خوش نصیب ہوں، غلافِ کعبہ سینے کا موقع ملا ۔۔ کرکٹر محمد حفیظ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

image

کرکٹر محمد حفیظ نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ ساتھ ہی انہیں غلافِ کعبہ یعنی کسوہ کو خود اپنے ہاتھوں سے سینے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ: " الحمدللّٰہ، فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت نصیب ہوئی، اللّٰہ قبول فرمائے، آمین! اللّٰہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو زندگی میں ایک بار اس زمین کی سب سے خوبصورت اور بابرکت جگہ مکہ کی زیارت نصیب فرمائے۔ "

حفیظ نے غلافِ کعبہ سینے کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوش نصیب ہوں مجھے یہ موقع ملا۔

محمد حفیظ کی فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، ہر کوئی انہیں مبارکباد پیش کر رہا ہے۔


مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.