پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے گھر واپس نہیں گئی کیونکہ ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجاز پہلی بار اپنی زندگی کا سچ بتاتے ہوئے

image

شگفتہ اعجاز اپنے خوبصورت چہرے اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے ساری دنیا میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مداحوں میں پسند کی جاتی ہیں۔ ان کے ڈرامے آنچ کی الفت کا کردار کس کو یاد نہیں ہو گا۔ آنچ کی الفت کے کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

جانگلوس سے لے کر اب تک کے سفر میں انہوں نے بےشمار کردارادا کئے جو ناظرین میں پسند بھی کیے گئے اور لوگوں کو یاد بھی رہے، درمیان میں شگفتہ اعجاز کچھ عرصہ ڈراموں سے غائب بھی رہیں اس کی وجہ ان کی ائیر لائن میں نوکری تھی۔ لیکن اس نوکری کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ڈراموں میں کام کیا اور لوگوں کواپنی اداکاری سے متاثر کیا۔

90 کی دہائی سے ہم سب کی ٹی وی اسکرین پر راج کرنے والی شگفتہ اعجازکے لئے زندگی پھولوں کی سیج نہیں تھی ان کی زندگی میں ڈھیروں اتار چڑھاؤ آئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ان تمام مسائل اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ان کے موجودہ شوہر جن سے ان کی دوسری شادی تھی ، انہوں نے ان کی زندگی میں دوبارہ رنگ بھر دئیے۔ وہ انتہائی شفیق باپ اوربہترین شوہر ثابت ہوئے۔ ان کے شوہر یحیحٰی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں اور ان کی چاروں بیٹیوں میں آپس میں بہترین بونڈنگ ہے۔

اپنی علیحدگی کے بعد وہ والدین کے ساتھ کیوں نہیں رہیں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے جس وجہ سے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے اکیلے اپنی بچیوں کو پالنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن وہ یہ بھی چاہتی تھیں کہ اپنی بیٹیوں کو وقت دیں ان کے ساتھ لاڈ کریں ،گھر چلانے کی ذمہ داری کی وجہ سے وہ بچیوں کو وقت نہیں دے پاتی تھیں جس وجہ سے انہوں نے سوچا کہ شادی کریں تاکہ کمانے اور گھر چلانے کی ٹینشن سے آزاد ہو سکیں۔

اپنے دوسرے شوہر سے شادی کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگائے اور پھر یہ فیصلہ اس لئے کیا کیوں کہ وہ ان کی بیٹیوں کو بھی بہت چاہتے تھے اور شگفتہ اعجاز سے بھی شادی کرکے ان کو اپنے گھر میں بسانا چاہتے تھے۔ ان کی بیٹیاں بھی ان کو پسند کرتی تھیں تو اپنی بیٹیوں کے ساتھ مشورے کے بعد دوسری شادی کی۔ اور ان کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔ آج میری بیٹیاں بھی خوش ہیں دو کی شادی ہو گئی ہے وہ اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت جدوجہد کی۔ لیکن اپنی اولاد کو خوش دیکھ کر میں مطمئن ہوں مجھے لگتا ہے کہ وہ ساری پریشانیاں ، وہ ساری جدوجہد کام آگئی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.