نہ لاکھوں کی گاڑی اور نہ مہنگی سجاوٹ ! سائیکل پر دولہا اپنی دلہن کو رخصت کرکے لے جاتے ہوئے، ویڈیو وائرل

image

شادی میں روپے پیسے کی بے جا نمائش کی وجہ سے ہی لوگوں میں خصوصاً بیٹیوں کے والدین میں احساسِ کمتری پیدا ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی اپنی بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کرنا چاہتا ہے اور استطاعت سے بڑھ کر دیتا ہے۔ صرف لڑکی ہی نہیں لڑکے والے بھی اپنے بیٹوں کی شاندار انداز سے شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ پاکستان میں تو نمود و نمائش کی بھرمار ہوگئی ہے ہر کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ درجے پر پہنچ کر یہ خرچے کرنے لگا ہے۔

چین سے ایک شادی کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہ تو مہنگی گاڑی ہے دلہن کی رخصتی کیلئے اور نہ کوئی بھاری بھرکم پھولوں کی سجاوٹ، بس صرف سائیکل پر دولہا دلہن بیٹھ کر جا رہے ہیں جس کو نفاست اور کم سے کم خرچہ کرتے ہوئے غباروں سے سجایا گیا ہے۔ دولہے کے دوست بھی ان کے پیچھے سائیکلوں پر ہی سوار ہیں۔ یہ دیکھنے والوں کے لئے سادگی کی اعلیٰ مثال ہے کہ شادی کے پُرمسرت موقع پر بھی سادگی کو نہ بھولے۔


مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.