پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ، حجم 18 ارب ڈالر ہوگیا

image

پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 0.3 فیصد اضافے کے بعد 18 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے مطابق قومی برآمدات میں ٹیکسٹائل شعبے کا حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا۔ ملبوسات اور ہوم ٹیکسٹائل میڈ اپس کی برآمدات 1.1 فیصد اضافے سے 14.98 ارب ڈالر رہیں، جبکہ نان نِٹ اپیرل کی برآمدات 3.9 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 4.295 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداوار گزشتہ سیزن میں کم ہو کر 5.5 ملین بیلز رہ گئی جو تین دہائیوں کی کم ترین سطح ہے جبکہ طلب پوری کرنے کے لیے کپاس درآمد کی جارہی ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے شعبے کے لیے مسابقتی توانائی نرخ، قابل اعتماد بجلی، تیز رفتار ریفنڈز اور کپاس کے لیے مربوط قومی حکمت عملی سمیت مختلف پالیسی اقدامات کی سفارش کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US