انہوں نے مجھ سے شادی بیٹیوں کی وجہ سے کی ۔۔ شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ کے شوہر نے پہلی مرتبہ اپنی اور اہلیہ کی شادی سے متعلق انکشاف کردیا

image

اداکارہ شگفتہ اعجاز کو مداح بہت پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر ڈرامہ شوق سے دیکھتے ہیں اور اب ان کے یوٹیوب بلاگز کو بھی خوب پسند کیا جاتا ہے ان سے سوالات کیے جاتے ہیں اور اداکارہ سب کو بخوبی جواب بھی دیتی ہیں اور اپنے فاللورز کے کہنے پر ان کی پسند کی ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں وہ اور ان کے شوہر یحییٰ خان اپنی کہانی کے بارے میں سب کچھ تفصیل سے بتا رہے ہیں۔ یحیٰ پہلے سے شاید شدہ تھے اور ان کے دو بیٹے حصن اور نعمان ہیں جبکہ شگفتہ کی بھی پہلی شادی سے 2 بیٹیاں تھیں۔ ان دونوں کی عمروں میں خاصا فرق تھا۔

یحیٰ خان نے بتایا کہ: " میری اور ان کی پہلی ملاقات میرے آفس میں ہوئی تھی اس وقت میں ڈائریکٹر تھا اور امیں نے ایک ڈرامے ان کو کام کرنے کی آفر کی تھی جس کا نام عشق سے مطابقت رکھتا تھا۔ اس وقت سے یہ مجھے پسند تھیں لیکن میں ان کو سچ نہیں بتا پایا تھا اس وقت ان کو ہم نے چائے آفر کی تو وہ جس کپ میں تھی ان کو ویسے کپ پسند نہیں تھے تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ مجھے یہ کپ پسند نہیں ہے کیونکہ اس میں چائے جلدی ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور میں ٹھنڈی چائے نہیں پسند کرتی ہوں۔ "

اس کے بعد اگلی ملاقات پر جب یہ میرے آفس آئیں تو میں نے ان کے لئے ایک نیا کپ خریدا اور ا سمیں چائے پیش کی گئی تھی لیکن جب تک بھی میں ان سے اپنی محبت کا اظہار نہیں کر سکا تھا میرے ایک دوست سے ڈاکٹر صاحب وہ ہم دونوں کے جاننے والے تھے انکی بدولت یہ کام آسان ہوا مگر یہ ڈر رہیں تھیں کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑا تاھ اور انہوں نے مجھ سے شادی انیا اور حیاء کی وجہ سے کی تھی ان کو یہ یقین نہیں تھا کہ میں ان کے بچوں کو اچھے سے ایک باپ کا پیار دے سکوں گا یا نہیں یہ اس وقت ایک شمکل وقت سے گزر رہی تھیں اور میں بھی۔ حسن نے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا اور شگفتہ خود کہتی تھیں کہ میرے بھائیوں کو اعتراض ہوگا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا کیونکہ یہ شاید ہمارے نصیب میں خُدا نے لکھ دیا تھا۔

جب ہمارے گھر والے اور بچے ملے تو آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت بھی بڑھی اور تعلقات میں بہتری بھی آئی اور صرف بیٹیوں کو والد نہیں بلکہ بیٹوں کو ایک ماں بھی ملی، آہستہ آہستہ گھر والے آپس میں ایک دوسرے سے بہت زیادہ جُڑ گئے اور یوں 2005 میں شادی ہوگئی۔ سادی سے نکاح گھر میں اور ولیمہ گھر کی چھت پر کیا گیا تھا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.