آج کل کی شادیوں میں مختلف اقسام کے شادی کارڈ ز وائرل ہو رہے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان سوچ میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ آخر ان کو بنوانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔
مگر شادی ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے جس میں ہر کام ہی خوشی خوشی کیا جا رہا ہوتا ہے۔ تو بالکل ویسے ہی یہ منفرد شادی کا کارڈ بھی کسی نے خوشی خوشی چھپوایا ہوگا جو اس وقت وائرل چل رہا ہے۔
بھارتی شہر نئی دلی کی ایک شادی کے ایونٹ کے لیے دعوت نامےکی تصویر نے سماء باندھ دیا ہے جسے دیکھ کر مدعو باراتی الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔
دعوت نامہ یعنی شادی کا کارڈ ہی نوٹ کی شکل کا ہے اور نوٹ بھی پچاس یا سو والا نہیں بلکہ 2 ہزار کا ہے، نوٹ کی طرح کا شادی کا یہ کارڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مذکورہ نوٹوں کا شادی والا ہار بھارتی شہر حیدر آباد کے مشرقی گوداوری ضلع میں تیار کیا گیا ہے۔
راجہ مہیندر اورم اور کے اے وینکٹیش نے اپنی چھوٹی بیٹی ابھی نوی کی شادی کے سلسلے میں 2 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی طرح شادی کا کارڈ تیار کروایا ہے، یہ شادی کارڈ موصول ہونے پر لوگ خوش بھی ہو رہے ہیں اور حیران بھی۔
باراتی خوش اس لیے ہو رہے ہیں کہ انہیں منفرد اور دلچسپ انداز میں شادی میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے اور حیرت زدہ اس لیے کہ شادی کا کارڈ 2 ہزار کے نوٹ والا ہے تو سلامی میں دلہا دلہن کو تو اس سے کہیں زیادہ رقم دینا پڑے گی۔