کتنے لاکھ کا تھا ۔۔ شاہین کی دلہن کے جوڑے میں ایسی کیا خاص بات تھی جو وہ اتنا مہنگا ہے؟

image

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح 3 فروری کو کراچی کی ایک مسجد میں ہوا اور تقریب گولف کلب میں کی گئی جہاں دستوں اور رشتے داروں سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان کے نکاح کی تھیم بھی سفید اور گلابی رنگ پر رکھی گئی تھی۔ جہاں تازہ پھولوں سے سجاوٹ کرکے تقریب کو چار چاند لگائے گئے تھے۔

انشاء آفریدی نے نکاح پر ہلکے گلابی ( ٹی پنک شیڈ ) کا جوڑا پہنا جو میکسی سٹائل فراق ہے اور ایمبرائڈری سے بھرا ہوا ہے اس کی آستینیں بھی کٹ ورک والے ڈیزائن کی ہیں جس پر بہت باریکی سے کام کیا گیا ہے۔ ان کا جوڑا دیکھنے میں بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ اس کو لاہور کے ایک بوتیک ری پبلک وومن ویئر بائے ثناء سکندر خان نے ڈیزائن کیا ہے۔

انشاء کا برائیڈل لُک ہر کسی کو پسند آیا، ان کو دیکھ کر پہلے تو لوگوں کو لگا کہ وہ ایڈٹ تصویر ہے جس میں وہ دلہن بنی بیتھی ہیں لیکن پھر جب تصاویر وائرل ہوئیں تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا کہ یہ اتنی حسین دکھ رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر کئی پیجز نے ان کے ڈریس اور ڈیزائنر کو ٹیگ کیا جس سے لوگوں نے اس جوڑے کی قیمت معلوم کرنے کی کوشش کی۔

ان کے جوڑے کی قیمت جب انسٹاگرام پر موجود ری پبلک وومن ویئر کے آفیشل پیج پر میسج کرکے پوچھی گئی تو اگلے روز بتایا گیا کہ اس کی قیمت 7 لاکھ کے قریب ہے۔ اور ساتھ ہی میسج میں یہ بات بھی لکھی گئی ہے کہ اس ڈیزائنر کے برائیڈل جوڑے ساڑھے 4 لاکھ روپے سے شروع ہوتے ہیں اور ساڑھے 12 لاکھ یا اس سے بھی زیادہ پر تیار کیے جاتے ہیں۔

جوڑے کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ آرگنزا کا کپڑا ہے جس پر تلے کی کڑاہی سے کام کیا گیا ہے اور ہاتھ سے کٹ ورک بنایا گیا ہے۔ خوبصورت لباس کو بنانے میں وقت بھی زیادہ لگا ہوگا۔


مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.