آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز بیٹسمین اور کمنٹیٹر مارک وا نے بابر اعظم کو سڈنی سکسرز کی ٹیم سے ڈراپ کرنے کی مانگ کردی۔
انہوں نے کہا کہ اگر سڈنی سکسرز نے 23 جنوری کو اپنا بگ بیش کا ایلیمینیٹر میچ جیتنا ہے تو ٹیم میں تبدیلی کرنی پڑے گی اور سب سے بڑی تبدیلی بابر اعظم کو بٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورڈ کلاس کھلاڑی مانے جاتے ہیں مگر انہوں نے بگ بیش کے 11 میچز میں اب تک میں کوئی متاثر کن پرفارمنس نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڈنی کی ٹیم اس وقت سٹیو سمتھ اور سیم کرن کے اوپر بیٹنگ کے لیے بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ سیم کرن اب واپس جا چکے ہیں اور بابر کی جگہ اب کسی اور اوپنر کو کھلانے کی ضرورت ہے جو بڑی اننگز کھیل پائے۔
مارک وا نے کہا کہ بگ بیش کے پہلے کوالیفائر میں بابر اعظم کوئی رن کیے بغیر آؤٹ ہوئے اور اب تک پورے لیگ میں صرف 103 کی اسٹرائک ریٹ پر کھیل پائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میچز نام پر نہیں پرفارمنس سے جیتے جاتے ہیں اور بابر نے اب تک کوئی ایسی پرفارمنس نہیں دی ہے۔