آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی مانگ مسترد کردی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کی مانگ کو مسترد کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے آج اعلان کیا کہ بنگلا دیش کو 24 گھنٹے دیے گئے ہیں اپنی عبوری حکومت سے اجازت لینے کے لیے کہ وہ بھارت ٹیم بھیج سکے ورنہ ان کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا جائے گا۔

آج آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں 16 میں سے 14 ممبرز نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو کھلانے کے حق میں ووٹ دیا۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اپنے اوپر ہی حکومت سے بات چیت کریں اور بھارت میں کھیلنے کی اجازت حاصل کریں۔

بورڈ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو بہترین سیکیورٹی دی جائے گی اور ان کے میچز بھی بھارت میں محفوظ مقامات کرائے جائیں گے۔ اگر آئی سی سی نے یہ واضح کردیا کہ اس وقت بنگلا دیش کے میچز بھارت سے کسی اور جگہ منتقل نہیں کی جاسکتے۔

آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد اب کرکٹ شائقین اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی بورڈ کی طرف سے کیا رد عمل آتا ہے کیونکہ پی سی بی نے بنگلا دیش کی مانگ کی حمایت کی ہے اور یہ بھی خبریں چھپی ہیں کہ اگر بنگلا دیش کہ میچز بھارت سے منتقل نہیں کیے گئے تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US