اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں وائرل ہو جاتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی ڈال دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے خوب توجہ حاصل کی جس میں بھارتی شہر گجرات کے ایک سرپنج نے خوشی کے مارے گاؤں والوں میں نوٹوں کے نوٹ چھت پر سے اڑا دیے۔
یوں اچانک مہنگائی کے عالم میں رقم آتا دیکھ ہر دوسرا شہری اسے لوٹںے کو لپکا، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرپنج کے بھتیجے کی شادی کی خوشی میں سربراہ نے 100 اور 500 روپے کے نوٹ آسمان میں اڑائے جو کہ گاؤں کے رہنے والوں نے دل کھول کر لوٹے۔ یہاں تک کہ خواتین بھی پیچھے نہ رہیں اور بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے خوب سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔