اگر یمنیٰ پانی میں نہ گرتی تو کوئی ڈرامے کی اگلی قسط نہیں دیکھتا ۔۔ وہاج نے یمنیٰ کو پانی میں کیوں پھینک دیا؟ وائرل سین کے پیچھے کی کہانی

image

پاکستانی ڈرامہ تیرے بن اس وقت ہر کسی کی ٹی وی سکرین پر چل رہا ہے سب کو اس ڈرامے کے کلپس بہت پسند آتے ہیں۔ صرف پاکستانی مداح ہی نہیں بلکہ اب تو بھارتی بھی اس کو خوب پسند کرنے لگے ہیں۔ ڈرامے میں جہاں پیار محبت بھرے جذبات ہیں وہیں معاشرتی حقیقت کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن ڈرامہ بہرحال بلاک بسٹر ڈراموں کی فہرست میں ہے۔

اس ڈرامے کا ایک کلپ آج کل بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہاج غصے میں مضبوطی سے یمنیٰ کا ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہیں، لیکن اچانک چھوڑ دیتے ہیں جس پر مداح تو حیران ہی رہ گئے کہ مرتسم کو غصہ اس حد تک آتا ہے کہ بیچاری بیوی کو پانی میں ہی پھینک دیا پھر جب انہوں نے اپنی بیوی کو بچانے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تو میرب نے مرتسم کو بھی پانی میں گھسیٹ لیا۔

اس کلپ پر اداکارہ نے اپنا بیان دیا ہے کہ: " وہاج تو میرا ہاتھ نہیں چھوڑ رہا تھا اور ہدایتکار دونوں مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ تم یہ سین کرو گی بھی یا نہیں؟ اس پر مجھے لگا کہ شاید پاکستانی تاریخ میں ایسا سین کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تو مجھے اس کو یقیناً کرنا چاہیے اور پھر میں نے یہ سین کیا۔ یہ حقیقت میں فلمایا گیا سین تھا اور اس وقت میرا دل بھی ڈوب رہا تھا کیونکہ ایسے مناظر آپ کو زخمی بھی کر سکتے ہیں۔ "

اس سین کی وجہ سے ڈرامے کی مشہوری میں اضافہ ہوگیا ہے سوشل میڈیا پر صارفین کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر یمنٰی یہ سین نہ کرتی تو کوئی بھی اگلی قسط نہ دیکھتا تو کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ یمنیٰ نے ایسا شوٹ کرکے یہ بتا دیا کہ وہ اداکاری کو ہر طرح سے انجوائے کرنا جانتی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.