سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

image

ریاض:سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔

بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے نشریات پر پابندی لگا دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ایسا مواد جو غلط ہو اور اللہ تعالی کی دعوت کو نقصان پہنچا سکتا ہو اس سے بچا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.