ایسے تو بھارت میں کھاتے ہیں ۔۔ پاکستانی ڈرامہ میں بھارتی انداز میں تھالی میں افطار کرنے کی ویڈیو پر مداح بھڑک اٹھے

image

پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں رمضان المبارک کی تقریبات زوروں پر ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان خوبصورت افطار پارٹیوں، سحری اور عشائیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ پاکستانی اداکار بھی اپنے ڈراموں کے سیٹ پر افطار پارٹیوں کا اہتمام کر رہے ہیں، مگر افطار میں بھارتی رواج چل رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو پاکستانی ڈرامے کے سیٹ پر ہونے والی افطار سے متعلق بتائیں گے جس پر تنقید ہو رہی ہے۔

حال ہی میں رمضان المبارک میں نشر کیے جانے والے ڈرامے چاند تارا کے سیٹ پر شاندار افطاری پیش کی گئی۔مگر افطار انڈین انداز میں پیش کی گئی۔

جیسا کہ بھارتی ڈراموں اور فلموں میں دیکھا جاتا ہے کہ کھانے کی تھالی میں چھوٹی چھوٹی اسٹیل کی پیالیاں بھی موجود ہوتی ہیں جس میں مختلف کھانے رکھ دیے جاتے ہیں۔

ڈرامے کے سیٹ سے افطار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مشہور پاکستانی اداکاروں ایک طویل ٹیبل پر افطار کرنے کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکاروں کو بھارتی انداز اپنانے پر کیا تبصرے کیئے، دیکھتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.