پاؤں پر یہ چیز چڑھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے فائدے اور پاکستان میں قیمت کے حوالے سے اہم معلومات

image

موسم چاہے سرد سے گرم ہو یا گرم سے سرد میں تبدیل ہورہا ہو، کچھ لوگوں کو پیر کی جلد پھٹنے کی شکایت ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیروں کی جلد کسی قدر خشک ہوتی ہے اور موسم کا اثر فوری طور پر قبول کرتی ہے۔ اس مسئلے کا شکار افراد اکثر چلتے ہوئے بھی تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔ البتہ آج کل بازار میں ایسی چیز متعارف کروائی گئی ہے جو کچھ ہی دیر میں پیروں کو نمی بخشتی ہے اور پرانی مردہ جلد کو صاف بھی کردیتی ہے۔

یہ فوٹ ایکسفولی ایٹنگ ماسک کہلائے جاتے ہیں۔ دیکھنے میں بظاہر ٹرانسپیرنٹ موزے جیسے ہوتے ہیں لیکن پیر پر پہننے کے بعد یہ جلد میں جذب ہوجاتے ہیں۔ پاؤں کی جلد کو نمی، نرمی اور تازگی دیتے ہیں۔ ان کو عام طور پر ایک گھنٹے کے لئے پہنا جاتا ہے اور اس کے بعد کسی موٹے کپڑے سے ہلکے ہاتھوں سے پیر صاف کر لیں۔ نرم ملائم خوبصورت پاؤں آپ کے سامنے ہوں گے۔

رنگت نکھار کر ناگوار بو سے بھی چھٹکارا دیں

یہ ماسک ایلوویرا، شیا بٹر، فٹ بام اور مختلف تیلوں سے تیار کیا جاتا ہے جو فوری اثر دکھاتا ہے۔ ایکسفولی ایٹنگ ماسک پاؤں کی میل کچیل دور کرنے کے علاوہ ایڑھی اور انگلیوں کی رنگت بھی نکھارتا ہے اس کے علاوہ یہ ایسے لوگوں کے لئے بہترین ہے جو زیادہ تر بند جوتے اور موزے پہنتے ہیں اور پیروں سے پسینہ خارج ہوتے ہوتے مسلسل ناگوار بو کی شکایت کرتے ہیں۔

ماسک کی قیمت

اگر آپ پیڈی کیور نہیں کرواتے تو یہ ماسک لازمی آزمائیں۔ بازار میں ان کی قیمت کم سے کم 250 سے شروع ہوتی ہے جو برانڈ اور کوالٹی کے حساب سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.