پی ایس ایل10، پہلی بار پلیئر ڈرافٹس کی میزبانی گوادر کو مل گئی

image

پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے تاریخی شہر گوادر میں کروائے جانے کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں، بلوچستان کا پورٹ سٹی گوادر پی ایس ایل کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا، تقریب 11 جنوری ہوگی۔

بلوچستان کے ساحلی شہر میں ڈرافٹنگ کا مقصد اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، تقریب میں تمام فرنچائز سیزن 10 کے لئے کھلاڑیوں کو چنا کریں گی، پی ایس ایل کا میلہ اپریل مئی میں سجے گا۔

جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کے باعث سیریز سے باہر

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر، اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے معاشی مستقبل کے دل کی حیثیت رکھتا ہے، یہاں میزبانی کرکے ہمارا مقصد ثقافتی اوراقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ مجھے گوادر کو پلیئر ڈرافٹ کے میزبان شہر کے طور پر اعلان کرنے پر بہت فخر ہے، یہ اقدام  پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.