موبائل فونز، گاڑیاں، سگریٹ اور ۔۔ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کے بعد کونسی چیز کتنی سستی؟

image

عوام کو فون کی خریداری پر 15 ہزار تک ڈسکاؤنٹ ملے گا، سگریٹ کی قیمتیں بھی نیچے آگئی ہیں اور گاڑیوں سمیت سیکڑوں چیزوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چند ماہ سے مہنگائی بے لگام ہوچکی ہے اورپاکستان میں ایک طرف 1964 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی دیکھی جارہی ہے وہیں اچانک ملک میں سیکڑوں چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے سیکڑوں اشیا پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی میعاد 31 مارچ 2023ء کو ختم ہوگئی تھی اور ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے مزید توسیع سے انکار کر دیا تھا۔

لوگوں کیلئے فونز خریدنا ایک خواب بنتا جارہا تھا لیکن حکومت کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کئے جانے کے بعد موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی ہے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موبائل فون تقریبا 25 فیصد سستے ہوں گےاور اب تیس ہزار والا موبائل تقریباً ساڑھے 22 ہزار کا ہوجائے گا۔

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بھی بتاتے چلیں کہ بیرون ممالک سے استعمال شدہ گاڑیاں منگوانے پر بھی 20 فیصد ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

پاکستان میں اب صرف گاڑیاں، فونز اور سگریٹ نہیں بلکہ ہوم اپلائنسز، گوشت، مچھلی، فروٹ، سبزیاں، جوتے، فرنیچر، آئسکریم، کتے بلیوں کی خوراک، میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر سیکڑوں اشیا بھی سستی ملیں گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.