پاکستان کے مقبول ترین اور سنئیر اداکار اب اس دنیا سے جاتے جا رہے ہیں، کچھ تو اس حد تک جذباتی کر دیتے ہیں، کہ آنکھوں سے آنسو نکل ہی جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سینئر اداکار اور کامیڈی کی دنیا کا ایک چمکتا ہوا نام، اداکار شبیر رانا انتقال کر گئے، مشہور اداکار جو کہ پاکستانی ڈراموں کی جان سمجھے جاتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھے۔
واضح رہے عید الفطر کے ایام میں بھی اداکار کو دل کا دورہ پڑا تھا، جنہیں طبی امداد کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج تھے۔
دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ جس طرح وہ ایک بہترین اداکار تھے اور اپنی اداکاری سے بے پناہ محبت کرتے تھے، اسی طرح وہ ایک بہترین باپ بھی ثابت ہوئے، اپنی اولاد کے ساتھ دوستانہ رویہ سب کو خوب بھا جاتا تھا۔
بیٹے اور وی لاگر ازلان شاہ کے ہمراہ اداکار کئی مرتبہ ویڈیوز میں بھی دکھائی دیے تھے، جبکہ اس دوران باپ بیٹے کے درمیان موجود محبت اور خلوص خوب جھلک رہا تھا۔
لیکن آج یہ چمکتا ہوا، مشہور اور مقبول ستارہ ہم میں نہیں رہا، اداکار نے 4 دہائیوں سے زائد عرصے تک ٹی وی ڈراموں میں اپنا نام کمایا تھا۔