روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ، وجہ کیا سامنے آئی؟

image

بھارتی ٹی وی شو سے مقبولیت حاصل کرنے والے روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 سالہ حسب اللہ اور ان کے ساتھیوں کو داغستان کی مرکزی شاہراہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سڑک بلاک کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مشہور ٹک ٹاکر اور ان کے ساتھی اپنے ایک دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے جب حکام نے انہیں گرفتار کیا۔

لیکن بعد ازاں ٹک ٹاکر حسب اللہ نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ وہ گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ ان کے دوست گاڑی چلا رہے تھے اور ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ UFC سفیر حسب اللہ نے 2020 میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مقبولیت حاصل کی۔ ان کے ٹک ٹاکر پر 4.6 بلین ویوز ہیں جبکہ انسٹاگرام کے مداحوں کی تعداد 2.6 ملین ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.