سگریٹ لے کر ٹی وی پر آگیا، یہ سمجھتا کیا ہے ۔۔۔ شو کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے سلمان خان پر عوام بھڑک اٹھی

image
سلمان خان کو پروگرام میں سگریٹ کے استعمال پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔ او ٹی ٹی شو بگ باس 2 میں میزبانی کے دوران سلمان خان کے ہاتھ میں سگریٹ نظر آرہی ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکار سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی 2 کے پروگرام کی ویک اینڈ کا وار قسط میں جب نمودار ہوئے تو ان کے ایک ہاتھ میں سگریٹ بھی نظر آرہی تھی، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ مداحوں کی جانب سے سلمان خان کے ہاتھ میں پروگرام کے دوران سگریٹ کی تصویر دیکھ کر انہیں منافق بھی کہا گیا اور کہا گیا کہ پروگرام میں سلمان خان کی جانب سے یہ حرکت ہماری ثقافت کے خلاف ہے۔ سلمان خان کی سگریٹ ہاتھ میں پکڑے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف نے تبصرہ کیا کہ ’سلمان خان نیشنل ٹی وی پر سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔‘ اداکار پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جب آکنشاہ پوری اور جد حدید نے ان کے شو میں ایک دوسرے کا بوسہ لیا تھا تو سلمان خان اس پر اپ سیٹ نظر آئے تھے، یہ تصویر اس کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے، جس پر سلمان خان نے شدید رد عمل بھی دیا تھا۔‘ صارف کی اسی بات کے جواب میں ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پچھلے ہفتے ہی ہم نے ویڈیو پرومو میں دیکھا تھا کہ سلمان خان پروگرام میں شریک فنکاروں کو بوسہ لینے پر کہہ رہے تھے کہ یہ ہماری ثقافت کے خلاف ہے۔‘ سلمان خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ اگر آپ دوسروں کو مشورہ دے رہے ہیں اپنی ثقافت کے خیال رکھنے کا تو کم ازکم خود تو ان کے سامنے بہتر کام کریں۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.