نہ باؤلنگ چلی نہ بیٹنگ ، انڈیا آسٹریلیا کے خلاف اپنا فائنل میچ ہار گیا جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے رونے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آبدیدہ نظر آئے۔
فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی اسٹیڈیم سے باہر نکلتے ہوئے ایک دوسرے کو دلاسے دیتے نظر آئے۔
فاسٹ بولر محمد سراج میدان میں ہی رو پڑے جبکہ روہت شرما کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی اور شبھمن گل کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا، ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔