پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کرنے کیلئے تیار ہے، گوہر اعجاز

image

نگران وفاقی وزیر تجارت گوہراعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر ٹیک آف کرنے کیلئے تیار ہے اور برآمدات 100ارب ڈالرز تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستان۔افریقہ ٹریڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہاکہ پاکستان کی معیشت ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانا مشن ہے اور برآمدات 100ارب ڈالر کرنے کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مصر اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،پاکستان اب زراعت پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور اس کے لیے لاکھوں ایکڑ رقبہ کارپوریٹ فارمنگ کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔

گندم کی 5 لاکھ سے زائد بوریاں غائب کرنے پر محکمہ خوراک کے 12 ملازمین برطرف

گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان گندم، سویا بین تیل سمیت کئی زرعی اجناس پیدا کرے گا، لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دے رہے ہیں، گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے سلاٹر ہاؤس قائم کیے جا رہے ہیں۔

نگران وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان جی سی سی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کر رہا ہے جبکہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہوا ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، مصری سرمایہ کار پاکستان کو اپنی مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں۔

گوہر اعجازنے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان اور مصر ایک جیسی مصنوعات تیار کر رہے ہیں، مسلم ممالک مل کر معاشی طاقت بن سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.