کرم ، قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

image

ضلع کرم میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہو گئے ، دو قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کرم میں لڑائی جاری ، مزید 6 افراد جاں بحق ، تعداد 36 ہو گئی ، شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند

جاوید اللّٰہ محسود نے بتایا ہے کہ ضلع میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کے لیے پہلے سے موجود ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.