بحیرہ احمر اور اس سے باہر کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ۔16جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ نے علاقائی دباؤ کو عروج پر پہنچا دیا ہے اور مشرق وسطیٰ کا موجودہ عدم استحکام بہت جلد کنٹرول سے باہر اور بحیرہ احمر میں کشیدگی پر قابو پانا ناممکن ہو سکتا ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کےمطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ غزہ جنگ کے باعث بحیرہ احمر اور اس سے باہر کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے اور جلد ہی اس پر قابو پانا ناممکن ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ اسرائیل لبنا ن سرحد پر روزانہ فائرنگ کے تبادلہ سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع کشیدگی کو متحرک کر سکتا ہے جس سے علاقائی استحکام بڑے پیمانے پر متاثر ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر اور بعد کے اقدامات کی مذمت کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فلسطینی عوام کے لئے اجتماعی سزا بھی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے غزہ میں عام شہریوں کی اموات غیر معمولی سطح تک پہنچ چکی ہیں اور مارے جانے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے کہا کہ ان کے خیال میں غزہ میں جنگ جتنی دیر تک جاری رہے گی ، اس میں اضافہ اور اندازوں کی غلطی کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.