پی ایس ایل میں آج آرام کا دن، لیگ میں اب تک کیا کیا ہوا؟

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری نویں ایڈیشن میں آج یعنی جمعے کو آرام کا دن ہے جس کے باعث کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا اور تمام ٹیمیں آرام کریں گی۔

پی ایس ایل 9 میں شریک تمام چھ ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے جاری ہیں جس سے کرکٹ شائقین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد ٹورنامنٹ مزید سنسنی خیز ہوتا جا رہا ہے۔

جمعرات کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

اس میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھی دلچسپ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے اگر پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو اب تک ملتان سلطانز چھ میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح دوسرا نمبر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہے جنہوں نے اب تک پاچ میچز کھیلے ہیں اور 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر پشاور زلمی کا ہے جو پانچ میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پانچ میچوں کے بعد 4 پوائنٹس لیکن بہتر رن ریٹ کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

اسی طرح کراچی کنگز کی ٹیم پانچ مقابلوں کے بعد 4 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز کا ہے جو اب تک ایونٹ میں کوئی ایک میچ بھی نہ جیت پائیں ہیں۔ 

ملتان سلطانز کے محمد علی نے اب تک چھ میچوں میں 13 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 9 میں اب تک چھ میچز کھیلے ہیں جن میں انہیں تمام میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے اگر اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم پانچ میچوں میں 82.50 کی اوسط کے ساتھ 330 رنز بنا چکے ہیں۔

اسی طرح اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے بیٹر رسی فین ڈر ڈسن کا ہے جو چھ میچوں میں 75 کی اوسط کے ساتھ 300 رنز بنا چکے ہیں۔

تیسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے رِیزا ہینڈرکس موجود ہیں جو اب تک چھ میچوں میں 57 کی اوسط کے ساتھ 286 رنز بنا چکے ہیں۔

اسی طرح پی ایس ایل 9 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں ملتان سلطانز کے محمد علی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ 

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 9 میں اب تک چھ میچز کھیلے ہیں جن میں انہیں تمام میچوں میں شکست ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

محمد علی نے اب تک چھ میچوں میں 13 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر ملتان سلطانز ہی کے اسامہ میر کا ہے جنہوں نے چھ میچز میں 13 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں تیسرا نمبر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد کا ہے جنہوں نے پانچ میچوں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ 28 فروری سے کراچی اور راولپنڈی میں شروع ہو چکا ہے۔

اس سے قبل پہلے مرحلے میں 14 میچز ملتان اور لاہور میں کھیلے گئے۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی میں مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی کا نیشنل سٹیڈیم مزید 10 میچزکی میزبانی کرے گا جن میں پلے آف مرحلہ اور فائنل میچ بھی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.