بابر اور میں خاندان کی طرح ہیں، اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں، شاہین آفریدی

image

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور بابر اعظم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے ایشیا کپ 2023 میں انکے اور بابر اعظم کے درمیان تلخ کلامی کی خبروں سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔

شاہین آفریدی اور بابراعظم میں تکرار کی افواہوں کا ڈراپ سین

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میٹنگ میں ہم جانتے ہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں۔ بابر اور میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں جو اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کبھی کبھی ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ بابراعظم اور میرے درمیان کوئی اختلاف ہے، ہماری لڑائی ہوئی ہو، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں قومی ٹیم کے ناک آؤٹ ہونے کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس وقت کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی۔

بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے،شاہین شاہ


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.