شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کا دورہ

image
مدینہ منورہ ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کا دورہ کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے جمعرات کو مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روضہ رسولؐ میں نماز ادا کی اور نبی ﷺکو سلام پیش کیا۔

سعودی ولی عہد کی آمد پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اور ائمہ کرام نے استقبال کیا۔مسجد نبویؐ کے دورے کے بعد، سعودی ولی عہد مسجد قبا بھی گئے، جہاں انہوں نے دو رکعت نماز ادا کی۔

سعودی ولی عہد کے ہمراہ مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، مدینہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر کھیل اور دیگر اعلی حکام بھی تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.