پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 447.22 پوائنٹس کی کمی

image

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومندی کارحجان جاری رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 447.22 پوائنٹس کی کمی کے بعد74219.44 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 348.54 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 16.38 ارب روپے تھی۔

مارکیٹ میں 441 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 246کی قیمتوں میں کمی اور68 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کے ایس ای 30انڈیکس 139.38پوائنٹس کی کمی کے بعد23779.23 پوائنٹس پربندہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.81 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 25285416 حصص، امٹیکس لمیٹڈ 23587783 حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 16062912 حصص کالین دین ریکارڈکیاگیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.