ثانیہ مرزا کی کرکٹر محمد شامی سے شادی کی افواہیں، والد نے حقیقت بتا دی

image

انڈیا کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد واقعی فاسٹ بولر محمد شامی سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ آج کل یہ افواہیں زوروں پر ہیں جس پر ٹینس سٹار کے والد نے بھی ردعمل دیا ہے۔

انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق پچھلے چند روز سے ایسی افواہیں گردش میں ہیں کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی شادی کرنے والے ہیں۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی اپنے اپنے میدانوں کے کامیاب ترین کھلاڑی ہیں۔

ثانیہ مرزا ٹینس کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں اور محمد شامی کرکٹ کے میدانوں میں۔

بالخصوص 2023 کے ورلڈ کپ میں محمد شامی کی شاندار بولنگ کی بدولت انڈیا فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔

ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان رواں برس کے آغاز میں طلاق ہو گئی تھی جبکہ محمد شامی کی بھی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہو چکی ہے۔

ان افواہوں کے حوالے سے جب این ڈی ٹی وی نے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان کو لغو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ (ثانیہ مرزا) تو محمد شامی سے کبھی ملیں بھی نہیں۔‘

ثانیہ مرزا جو اب ٹینس سے ریٹائر ہو چکی ہیں، وہ حال ہی میں معروف فرنچ اوپن 2024 کے لیے بطور کوچ خدمات انجام دے رہی تھیں۔

انڈین ٹینس سٹار نے شعیب ملک سے علیحدگی کے اعلان کے تقریباً پانچ ماہ بعد حج کا مقدس سفر کیا ہے۔

9 جون کو انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں صارفین سے اپنی غلطیوں  پر معافی بھی طلب کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’مجھے حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع ملا ہے اور میں اس زندگی بدل دینے والے سفر پر روانہ ہو رہی ہوں، میں عاجزی سے آپ سے معافی کی طلبگار ہوں۔‘

ثانیہ مرزا نے چند روز پیش تر حج کا سفر کیا تھا (فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی)ٹینس سٹار نے مزید لکھا ’میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھے سلامتی کے راستے پر چلائے۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ میں اس سفر سے جب واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہو گی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہو گا۔‘

ثانیہ مرزا حالیہ دنوں میں کپل شرما کے شو میں دکھائی دی تھیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات چیت کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.