پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں مون سون کا آغاز ہوتے ہی تیز آںدھی سمیت بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

پنجاب کے جڑواں شہروں اور لاہور سمیت بیشتر شہروں میں وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث پنجاب بھر میں موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد میں طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد درخت اکھڑ گئے اور کھمبے گر گئے۔ جس کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش اور آندھی سے گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سروس  بند ہوگئی۔

مریدکے شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش اور ٹھنڈی ہوا سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

جہلم شہر اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش اور ٹھنڈی ہوا سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرنٹ لگنے سے اموات پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں کا جرمانہ

نارووال کرتارپور سمیت گردونواح میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کے باعث گیپگو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور نشیبی علاقے میں پانی جمع ہو گیا۔ مین بازار میں پانی جمع ہونے سے تاجروں کو مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

شکر گڑھ شہر اور مضافات میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا۔ تیز ہواؤں اور بارش سے گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس پر عملہ و مشینری کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.