ایران نے اسرائیلی توانائی اور گیس کے منصوبوں پر حملے کی دھمکی دے دی

image

ایران نے اسرائیلی توانائی اور گیس کےمنصوبوں پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کے توانائی کے ذرائع ہمارا ہدف ہوں گے، اسرائیل کی ریفائنریز اور گیس فیلڈز پر بھی حملے کئے جائیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ  بیروت پہنچے ہیں ،وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں بیروت جانے والا یہ وفد اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں پر مشتمل دس ٹن کی امدادی کھیپ بھی لے گیا ہے۔

ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے داغے گئے 20 میزائلوں کوتباہ کر دیا ،لبنان کی جانب سے داغے گئے کچھ میزائل کھلے میدانوں میں گرے ہیں۔

پاکستان کو پہلی بار کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

علاوہ ازیں امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملہ کرنے سے گریز کرے،امریکا ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملے کی حمایت نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے جلد بات کروں گا،ایران کے تازہ ترین اقدام کے جواب میں پابندیاں لگائی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.