پی ٹی آئی کی جدوجہد کا جے شنکر سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

image

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارت سے متعلق تحریک انصاف کی پالیسی 27 سالہ جدوجہد میں کبھی تبدیل نہیں ہوئی۔

کسی کو ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کی بھارت سے 70 سالہ پالیسی ہی پی ٹی آئی پالیسی کی بیک بون ہے جب کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد میں کسی بھی ملک بشمول بھارت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.