ڈی چوک، سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے پولیس کے حاضر سروس 6 اہلکار گرفتار

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک سے سول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختونخوا پولیس کے 6 حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختوںخوا پولیس کے 6 اہلکار مظاہرین کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے۔ جنہیں ڈی چوک سے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک دھرنا، پولیس اور مظاہرین کی جھڑپیں، شدید بارش کے باعث شیلنگ کے اثرات زائل

اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5 اور حاضر سروس اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا۔ جن میں سے 2 کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3 کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔

ان 5 پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.