علی امین گنڈاپور کی گرفتاری اور حراست سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

image

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیا پر گردش کرنے والی علی امین گنڈاپور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی افوائیں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اور یہ سراسر من گھڑت ہیں۔

علی امین گنڈاپور کو نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب رینجرز کی طرف سے کے پی ہاؤس کے حصار کی خبروں کو بھی بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر براہ راست فائرنگ کی گئی، صبح تک چیزیں کلیئر ہو جائیں گی، محسن نقوی

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت سیکیورٹی فورسز اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعینات ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل مستعدی کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند عناصر مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے سیکیورٹی فورسز سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.