ڈی چوک دھرنا، پولیس اور مظاہرین کی جھڑپیں، شدید بارش کے باعث شیلنگ کے اثرات زائل

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ اسلام آباد میں بارش کے باعث شیلنگ کے اثرات زائل ہونے پر مظاہرین بڑی تعداد میں ڈی چوک پہنچے۔ پولیس نے جناح ایونیو سے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے قافلوں کی صورت میں پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے مقام پر پہنچنے کے لیے کوشاں رہے۔ جس کے باعث پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑیں جاری رہیں۔

اسلام آباد میں بارش کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیچھے دھکیل دیا تاہم کچھ دیر وقفے کے بعد پولیس نے شدید شیلنگ کی۔ جس کے باعث مظاہرین پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

ڈی چوک کے قریب آنکھ مچولی کا یہ سلسلہ صبح سے جاری رہا۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراؤ اور شیل اٹھا کر واپس پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس سے قبل پتھر گڑھ کٹی پہاڑی پر مظاہرین نے شدید مزاحمت کر کے رکاوٹوں کو ہٹایا اور پھر قافلے کو ڈی چوک کی طرف بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چونگی نمبر 26 پر مشتعل افراد نے ایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ بھی لگائی۔ جناح ایونیو پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں۔ آنسو گیس شیل کم ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکن آگے بڑھے۔

پولیس کے مطابق کارکنوں کی جانب سے ان پر پتھراؤ اور غلیلوں کے ساتھ کنچے بھی مارے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.