سبزیوں کے نئے ریٹ مقرر، سبز مرچ، پیاز مہنگے، ٹماٹر سستا ہو گیا

image

سبزیوں کے نئے ریٹ مقرر کر دیے گئے ہیں، مختلف شہروں میں سبز مرچ، پیاز اور دیگر اشیاء مہنگی ہوئی ہیں جبکہ ٹماٹر سستا ہو گیا ہے۔

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 10روپے مزید کمی ہوئی ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120روپے ہو گئی ہے، پشاور میں پیازاور راوی کی فی کلو قیمت میں 10دس روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

پیاز 120 روپے کلو، اروی 140 روپے کلو جبکہ سبز مرچ کی قیمت میں بھی 10روپے اضافہ ہوا ہے جس سے فی کلو قیمت 130 روپے ہو گئی ہے۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

پشاور میں فی کلو لہسن کی قیمت 400اور ادرک700روپے پر برقرار ہے، بھنڈی مزید دس روپے مہنگی ہونے سے قیمت 160 کلو ہو گئی ہے۔پشاور میں مٹر کی قیمت میں چالیس روپے کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق مٹر 300 روپے کلو ہو گیا ہے۔

بہاولپور میں بڑے اضافے کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے، بہاولپور میں ٹماٹر 200 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث فی کلوٹماٹر کی قیمت 400 تک پہنچ گئی تھی۔ شہریوں نے ٹماٹر کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہری پورمیں ٹماٹر کی قیمت میں پچاس روپے کمی ہوئی ہے جس سے ٹماٹر اب 150 روپے کلو ہو گیا ہے، شبقدر میں ٹماٹر کی قیمت میں 70 روپے کی کمی ہوئی ہے قیمت 200 سے کم ہو کر 130 روپے کلو ہو گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی

ملتان میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں کمی آئی ہے، عام مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ سرکاری قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، گوجرانوالہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے کلو کمی سے ٹماٹر 240 روپے کلو ہو گیا ہے۔

لاہور انتظامیہ نے بھی سبزیوں کے سرکاری نرخ جاری کر دیے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 95 روپے کلو، آلو کی قیمت 78 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 175 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 90 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

لاہور میں ادرک کی قیمت 610 روپے کلو،دیسی لہسن کی قیمت 280 روپے کلو،دیسی کھیرے کی قیمت 70 روپے کلو، لیموں دیسی 270 روپے کلو،مٹر کی قیمت 300 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 180 روپے کلوجبکہ کریلے کی قیمت 68 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.