لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

image

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی،زارا الہٰی اور راسخ الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔

وفاقی حکومت نے 28 جون کو تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا، جسے انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے چودھری پرویز الہیٰ اور زہرا الہٰی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا، پرویز الہٰی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔

جلسہ این او سی کی منسوخی ، تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست خارج

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے، وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی تھی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، چودھری پرویز الہٰی کے وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی عرصہ دراز سے حوالات میں بند رہے ہیں، وہ ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، ان کے لئے چلنا پھرنا دشوار ہے، معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.