وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، پارٹی و صوبائی امور پر بات چیت

image

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں پارٹی اور صوبائی امور پر بات چیت کی گئی۔

علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے جہاں، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ جس میں حالیہ ملکی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی و صوبہ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تحفظات بالکل درست ہیں، لوگوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔جو نام وہ ملاقات کے لیے دیتے ہیں، وہ نکالے جاتے ہیں ان کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

علی امین بھڑکیں نہ ماریں، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کرسکتا، پرویز خٹک

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ جب یہ ہمارے حقوق لیتے جا رہے ہوں تو آئین کے مطابق آواز اٹھانے کا حق بنتا ہے، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔ ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو یہ بھوک ہڑتال پورے پاکستان کی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے ایک روپے کا قرض نہیں لیا۔ پہلی دفعہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے 100 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے، 2028 تک 800 میگاواٹ بجلی خود بنالیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.