انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان

image

انگلینڈ کیخلاف ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولر اور ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے۔

عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، بابراعظم ، صائم ایوب ،عبداللہ شفیق ، نائب کپتان سعود شکیل محمد رضوان، سلمان علی آغا اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کاحصہ ہونگے۔

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیل طلب کرنے کی درخواست

اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ایک متوازن ٹیم ہے ، ہمیں انگلش ٹیم کے کھیلنے کے اسٹائل کا پتہ ہے ، پلاننگ کے بعد پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی نسبت یہاں کی کنڈیشنز میں فرق ہے، انگلینڈ کیساتھ پچھلی سیریز میں ہم جیت کے قریب تھے، عامر جمال کے ٹیم میں ہونے سے فائدہ ہو گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.