بحرین میں پی آئی اے کا کنٹری مینجر گرفتار

image

بحرین میں تعینات پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے بحرین ایئر پورٹ پرپیچھے رہ جانے والا سامان پی آئی اے کے شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا تھا،مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کر کے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔

میرا وعدہ یہ تھا کہ مجھے وزیراعظم بنا دیں تو 300یونٹ بجلی فری دوں گا ، بلاول بھٹو

بحرینی سیکورٹی حکام کی جانب سے ائیر پورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کاروائی کا آغاز کیا گیا، بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا۔

مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے،پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کے لئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کیں۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سیلری اخراجات میں پچھلے سال44کروڑ تک کا اضافہ ہوا ،مزمل اسلم

پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے،عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کے لئے مامور کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.