مجرموں کو نئی شناخت فراہم کرنے والے فلپائنی ہسپتال: ’آپ یہاں ایک بالکل نیا شخص بنا سکتے ہیں‘

فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کچھ ہسپتال مفرور مجرمان اور فراڈ کرنے والوں کو خفیہ طریقوں سے پلاسٹک سرجری کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے بچ سکیں۔

فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کچھ ہسپتال مفرور مجرمان اور فراڈ کرنے والوں کو خفیہ طریقوں سے پلاسٹک سرجری کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے بچ سکیں۔

مقامی پولیس کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مئی میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جنوبی مضافات میں پولیس نے ایک ہسپتال پر چھاپہ مارا، جس کے بعد مزید ایسے دو غیر قانونی ہسپتالوں کو ’آنے والے ہفتوں میں‘ بند کیا جا سکتا ہے۔

صرف دو ماہ قبل فلپائن کے ایک شہر کے ہسپتال سے سر کے بالوں کے ٹرانسپلانٹ کے اوزار، مصنوعی دانت اور جلد کو سفید کرنے والے آئی وی ڈرپز ضبط کی گئی تھیں۔

پریزیڈینشل اینٹی آرگنائزڈ کرائم کمیشن (پی اے او سی سی) کے ترجمان ونسٹن جان کیسیو نے بتایا کہ ’آپ ان چیزوں سے ایک بالکل نیا شخص بنا سکتے ہیں۔‘

حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ دو غیر قانونی ہسپتال جو فی الوقت زیر نگرانی ہیں، پاسے شہر کے ہسپتال سے چار گنا بڑے ہیں۔

ترجمان کیسیو نے کہا کہ ان ہسپتالوں کے گاہکوں میں مبینہ طور پر آن لائن کیسینو کے وہ لوگ شامل ہیں جو فلپائن میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔

آن لائن کیسینو یا پوگوس (فلپائن آن لائن گیمنگ آپریشنز) میں زیادہ تر وہ لوگ جوا کھیلتے ہیں جن کا تعلق چین سے ہے جہاں جوا غیر قانونی ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوگوس کو مجرمانہ سرگرمیوں جیسے ٹیلی فون کے ذریعے فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

فلپائن
Getty Images

پولیس نے تین ڈاکٹروں، جن میں سے دو ویتنام جبکہ ایک کا تعلق چین سے ہے، ایک چینی فارماسسٹ، اور ایک ویتنامی نرس کو بھی چھاپے میں گرفتار کر لیا تھا، جن میں سے کسی کو بھی فلپائن میں کام کرنے کا لائسنس نہیں دیا گیا تھا۔

حکام کو ایک ہیمو ڈائلیسس مشین بھی ملی، جس سے معلوم ہوا کہ اس عمارت میں، جو کہ تقریباً 400 مربع میٹر پر مشتمل تھی، پلاسٹک سرجری کے علاوہ مختلف طبی علاج بھی فراہم کیے جاتے تھے۔

کیسیو نے بتایا کہ ’یہ جگہیں باہر سے باقاعدہ کلینک کی طرح نظر آتی ہیں لیکن جب آپ داخل ہوں گے تو آپ ان کے پاس موجود ٹیکنالوجی سے حیران رہ جائیں گے۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’یہ پوگو ہسپتال کوئی شناختی کارڈ نہیں مانگتے۔۔۔ آپ مفرور ہو سکتے ہیں یا آپ فلپائن میں غیر قانونی طریقے سے بغیر کاغزات کے رہ رہے ہوں گے۔‘

حکام کو پاسے شہر میں اس غیر قانونی ہسپتال کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

فلپائن کے سابق صدر روڈریگو دوتیرتے کے دور میں پوگوس کا رواج بڑھا۔ انھوں نے 2022 میں ختم ہونے والی اپنی چھ سالہ مدّت کے دوران چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوشش کی۔

تاہم ان کے جانشین فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے پوگوس کے مجرمانہ روابط کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

کیسیو کا کہنا ہے کہ ’صدر مارکوس نہیں چاہتے کہ فلپائن کو فراڈ کے مرکز کے طور پر جانا جائے۔ ہمیں ان سکیم فارمز کے پیچھے جانے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ وہ پوری دنیا سے بڑی تعداد میں لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘

دسمبر 2022 میں مقامی امیگریشن حکام نے چینی مافیا کے ایک مشتبہ رکن کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔ کیسیو نے کہا کہ ایسے معاملات خفیہ ’انڈر گراؤنڈ‘ ہسپتالوں سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

دسمبر 2022 میں مقامی امیگریشن حکام نے چینی مافیا کے ایک مشتبہ رکن کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔ کیسیو نے کہا کہ ایسے معاملات خفیہ ’انڈر گراؤنڈ‘ ہسپتالوں سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے علاقے میں میئر کے دفتر کے قریب ایک پوگوس سکیم سینٹر پر چھاپا پڑا جس کے بعد مقامی میئر کافی تنقید کا نشانہ بنیں۔

حکام نے ان کے پیدائش کے ریکارڈ پر سوال اٹھائے ہیں جس کے بعد ان پر چینی جاسوس ہونے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.