چین میں مسافر کی پتلون سے ’غیرمقامی نسل کے‘ 100 سے زائد زندہ سانپ برآمد

image
چین میں کسٹم حکام نے ایک شخص کو 100 سے زائد زندہ سانپوں کو اپنی شلوار میں باندھ کر سمگل کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کے کسٹمز نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ مسافر (جس کا نام ظاہرنہیں کیا گیا) کو کسٹم افسران نے اُس وقت روک دیا جب وہ نیم خودمختار ہانگ کانگ سے نکل کر سرحدی شہر شینزین میں جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

بیان کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے معائنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مسافر نے جو پتلون پہن رکھی ہے اس کی جیبوں میں کینوس کے 6 بیگز چپکائے ہوئے تھے اور ان جیبوں کو ٹیپ کے ذریعے بند کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جب بیگز کو کھولا گیا تو بیگ میں سے ہر قسم کی شکل، سائز اور رنگ کے زندہ سانپ پائے گئے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران نے دودھیا، کارن سمیت 104 سانپوں کو اپنی ٹھویل میں لے لیا جن میں سے اکثر غیر مقامی نسل کے تھے۔

ایک اور ویڈیو میں دو بارڈر ایجنٹوں کو شفاف پلاسٹک کے تھیلوں میں جھانکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو سرخ، گلابی اور سفید سانپوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

چین دنیا میں جانوروں کی سمگلنگ کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہے تاہم حکام نے حالیہ برسوں میں اس غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ملک کے بائیو سکیورٹی اور بیماریوں کے کنٹرول کے قوانین لوگوں کو اجازت کے بغیر غیر مقامی نسلوں کو لانے سے روکتے ہیں۔

کسٹم اتھارٹی نے مذکورہ شخص کی سزا کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ ’جو افراد قواعد کی خلاف ورزی کریں گے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.