بنگلہ دیش میں یومِ سوگ، جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ پر پابندی

image

بنگلہ دیش میں حکومت نے حالیہ مظاہروں کے دوران تشدد سے ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ اس دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق رواں ماہ طلبہ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کے مسئلے پر احتجاج کیا جو بعد ازاں پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا جس کے دوران متعدد پولیس افسران سمیت کم از کم 206 افراد مارے گئے۔

یہ پُرتشدد احتجاج وزیراعظم حسینہ واجد کے 15سالہ دورِ اقتدار میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں، فوج کو تعینات کیا گیا اور ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس بند کی گئی۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بدامنی، تشدد، سرکاری عمارتوں کی تباہی اور ’دہشت گردانہ سرگرمیاں‘ کے بعد ملک بھر کی مساجد میں منگل کو پوری قوم سوگ منا رہی ہے۔

تاہم طلبہ کے ابتدائی مظاہروں کا اہتمام کرنے والے گروپ نے کہا ہے کہ حکومت کے اس اعلان کا مقصد پولیس پر تشدد اور ہلاکتوں کے الزام سے توجہ ہٹانا ہے۔

گروپ کے رابطہ کاروں میں سے ایک ماہین سرکار نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سوگ کے اس اعلان سے ’ریاستی فورسز کی طرف سے مظاہرین کیے قتل پر اُن کو جوابدہ ٹھہرانے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے طالب علموں کا بے دردی سے مذاق اڑایا گیا ہے۔‘

ادھر وزیر ٹرانسپورٹ عبیدالقادر نے کہا ہے کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے ملک کی ایک بڑی پارٹی جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ شبر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگہ دیش کی اتحادی حکومت کے نمائندوں نے متفقہ طور پر ’جماعت اسلامی اور شبر‘ کی ماضی اور حالیہ سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ان پر ’پابندی عائد کرنے کا فیصلہ‘ کیا ہے۔ 

جماعت اسلامی پر الیکشن میں حصہ لینے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے اور کالعدم قرار دیے جانے کے اس نئے حکم نامے کے بعد یہ پارٹی کسی بھی قسم کا اجتماع منعقد نہیں کر سکے گی۔

جماعت اسلامی کے رہنما شفیق الرحمان نے حکومت کے اس فیصلے کو ’غیرقانونی، اختیارات سے تجاوز اور غیرآئینی‘ قرار دیا ہے۔

ڈیلی سٹار اخبار کے مطابق بدامنی کے بعد دس ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ پُرتشدد احتجاج وزیراعظم حسینہ واجد کے 15سالہ دورِ اقتدار میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پیایمنسٹی انٹرنیشنل کی سمرتی سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’طلبہ مظاہرین کی بڑے پیمانے پر گرفتاری حکام کی جانب سے ایسے افراد کو خاموش کرانے کی کوشش ہے جو حکومت کے کسی اقدام کو چیلنج کرتا ہے۔‘

وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں بشمول اسلامی جماعت اسلامی پر الزام لگایا ہے کہ وہ بدامنی پھیلانے کے لیے احتجاج کو ہائی جیک کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.