فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

image

ملک کے مختلف شہروں میں فلور ملز نے گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی بند کردی جس کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث کراچی کی 95 فلورملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے، فلورملز ایسوسی ایشن نے آج سے گندم کی پسائی روک کر ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

چیئرمین فلورملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہآج سے گندم کی پسائی بھی روک دیں گے اور کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ گندم کی واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے، تمام فلورملز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرغی کا فی کلو گوشت 580 روپے تک فروخت ہونے لگا

فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھرسے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں،چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال وفاق کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ہڑتال کی وجہ سے گوجرانوالہ ضلع کی 73 فلورملز مکمل بند ہیں، ملتان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ضلع کی60 سے زائد فلورملز بند ہیں،فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹے کے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ملتان کے فلور ملز مالکان نے کہا کہ ضلع کی تمام فلور ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے مسلسل خسارے کا سامنا تھا، ودہولڈنگ ٹیکس سے اخراجات میں اضافہ ہوگا،فلور ملز مالکان نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیاجائے،انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ملیں بند رکھیں گے۔

جسٹس عالیہ نیلم لاہورہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

حیدرآباد میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال جاری ہے، چکی مالکان بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں، شہر میں آٹا چکیاں بند کرکے احتجاجی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، چکی مالکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اضافی ٹیکس کی بجائے گندم پر سبسڈی دے کر عوام کو ریلیف دے۔

بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ناجائز ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، عبدالواحد لالا نے کہا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایک ذمہ دار تنظیم ہے، حکومتی بے حسی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے، چیئرمین ناصر آغا نے کہا کہ تمام فلور ملز چیئرمین عاصم رضا احمد کی اس فیصلہ کی تائید کرتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.