عدت کے معاملہ میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی، مفتی سعید

image

بانی تحریک انصاف اور بشری بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید نے کہا ہے کہ عدت کے معاملہ میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے عدت کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان سے سوال کیا گیا کہ عدت کی مدت بارے عورت کی بات حتمی مانی جائے گی یا مسلم فیملی لا آرڈیننس لاگو ہوگا؟

جس کے جواب میں مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عدت کے معاملے میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی۔مفتی سعید کا کہنا تھا کہ جب بشری بی بی کے گھر پہنچا تو مجھے بتایا گیا نکاح ہونا ہے، پہلے نکاح کے لیے میرے علم میں لایا گیا تھا کہ ساری شرائط پوری ہیں۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، انسانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک نہ کریں ، سپریم کورٹ

مفتی سعید کا کہنا تھا کہ مجھے دوسرے نکاح کے لیے بنی گالہ سے فون آیا تھا، پھر اس کے بعد دوسرا نکاح فروری میں پڑھوایا تھا، 18 فروری کو مجھے کہا گیا پہلا نکاح ٹھیک نہیں ہوا، دوسرے نکاح بارے وہ سچے تھے یا نہیں وہ جانیں۔

مفتی سعید کا کہنا تھا کہ جب خاتون کہتی ہے تو اس کی بات کا اعتبار کرنا چاہئے، عدت کے معاملے میں عورت کا بیان سب سے اہم ہوتا ہے، میں نے دوبارہ نکاح پڑھانے میں شریعت کی خلاف ورزی نہیں کی، شریعت کے حوالے سے میں نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔

مفتی سعید کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف نے دوسرا نکاح پڑھانے کی وجہ نہیں بتائی، ہماری رائے کتاب و سنت کے تابع ہوتی ہے، ہم اپنی طرف سے کوئی ترمیم نہیں کر سکتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.