پاکستان کی حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

image

پاکستان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ایرانی دارالحکومت تہران میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کی جانے والی اس غیر ذمہ دارانہ کارروائی سے شدید صدمہ پہنچا ہے جس میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات شریک تھیں۔

اسرائیل پچھتائے گا ، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

دفتر خارجہ کے ترجمان نےاسماعیل ہانیہ کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماورائے عدالت اور دوسرے ممالک کی سرزمین پر قتل سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی کو گہری تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی تازہ ترین کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام سے دوچار خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں اور امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.