جنوب مشرقی ایشیا کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر70 فیصد اضافہ

image

جنوب مشرقی ایشیا کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر70 فیصد اضافہ ہو گیا۔

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر70 فیصد کا اضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ

اسٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں انڈونیشیا، ملائشیا، تھائی لینڈ اورجنوب مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.028 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 70 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2023 کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.195 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا، مئی 2024 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 200.53 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جواپریل میں 163.45 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 110.79 ملین ڈالرتھا۔

عدت کے معاملہ میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی، مفتی سعید

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر6.445 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے، مالی سال 2023 کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر7.017 ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مئی 2024 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 642.36 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جواپریل میں 508.34 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 526.22 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے مجموعی درآمدات کا حجم 7.455 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.