وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔
عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کی موٹروے کو 4 کی بجائے 6 لین کرنے کا جائزہ لیں،لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بیرئیرفری بنایا جائے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے عوام الناس کو آگاہی دی جائے۔
جماعت اسلامی نے کل ہونے والا دھرنا مؤخر کردیا
وفاقی وزیر مواصلات کا مزید کہنا تھا سڑکوں اور موٹرویز کو آئندہ 50برس کی ضرورت کے مطابق بنایا جائے گا،بلوچستان میں 150 ارب روپے لاگت والی شاہراہ این 25 کی تکمیل کی جائے گی۔
انہوں نے این ایچ اے کوگلگت بلتستان حکومت سے مختلف مسائل پر رابطے کی ہدایت کی اور کہا ہائی کورٹ کے احکامات پر بلوچستان حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
سونا 1200 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
وفاقی وزیر مواصلات نے شاہراہوں اور تعمیراتی منصوبوں پر کیمرے لگانے کی ہدایت کی اور کہا ایسی سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح دیں جس سے معاشی لحاظ سے بھی فائدہ ہو سکے۔